• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57605

    عنوان: جب میرا ذہن پریشان ہوتاہے تو گانا سننے سے تھوڑی پریشانی دو ر ہوتی محسوس ہوتی ہے، اس کا کیا علاج ہوسکتاہے؟ ذکر خدا میں دل نہیں لگتا؟

    سوال: جب میرا ذہن پریشان ہوتاہے تو گانا سننے سے تھوڑی پریشانی دو ر ہوتی محسوس ہوتی ہے، اس کا کیا علاج ہوسکتاہے؟ ذکر خدا میں دل نہیں لگتا؟

    جواب نمبر: 57605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 316-313/B=4/1436-U گانا سننا تو معصیت اور گناہ ہے، آپ گانا نہ سنیں اور پچھلے گناہ پر نادم ہوکر توبہ واستغفار کریں والاستماع إلیہ معصیة (الہندیة: ۵/۶،۴، ط: اتحاد) مجرد الغناء والاستماع إلیہ معصیة (عمدة القاری ۱/۲۷۱، ط: رشیدیہ پاکستان) آپ کثرت سے یہ دعا پڑھا کیجئے اللہم أَعني علی ذکرِکَ وشُکرِکَ وحُسْنِ عِبَادَتِکَ یا حیُّ یَا قَیُّومُ بِرحمتِکَ أسْتَغِیْثُ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیچینی وپریشانی کے وقت مذکورہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ (محمود الاعمال حصہ دوم: ۲۰۲، ط: مکتبہ محمودیہ میرٹھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند