• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69754

    عنوان: جن لڑکیوں کے لئے رشتے آتے ہوں مگر پسند نہیں آتے ہوں۔ كوئی دعا بتادیں

    سوال: (۱) جن لڑکیوں کے لئے رشتے آتے ہوں مگر پسند نہیں آتے ہوں ان کا حل ․․․․․․․ ؟ (۲) جن لڑکیوں پر کوئی جادو ہوا ہو جس کی خاطر رشتے بند ہوں اس کے لیے حل ․․․․․․․ ؟ (۳) جب کوئی رشتہ آتا ہو مگر والدین لڑکیوں کی طرف سے انکار ․․․․․․․․․․؟ ان سب کے مسائل کے حل کی آپ سے گذارش کی جاتی ہے۔

    جواب نمبر: 69754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1181-1108/SN=12/1437 (۱) ”یالطیف“ بعد نمازِ عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہوں، پھر مناسب رشتے کے لیے دعا کریں اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل کرتی رہیں۔ (۲) روزآنہ صبح و شام ”قل أعوذ برب الفلق“ اور ”قل أعوذ برب النّاس“ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں، ان شاء اللہ سحر کا اثر جاتا رہے گا، نیز سحر وغیرہ سے حفاظت کے لیے سورہٴ بقرہ کی روزآنہ گھر میں تلاوت بھی مجرب ہے۔ (۳) حدیث میں ہے کہ جب بے نکاحی عورت کا مناسب رشتہ مل جائے تو اسے ٹالنا نہیں چاہئے۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم یا علي! ثلاث لاتوٴخرہا: الصلاة إذا أتت والجنازة إذا حضرت والأیم إذا وجدت لہا کفواً (مشکات سریف)۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ بلا خاص معقول وجہ کے مناسب رشتہ نہ ٹھکرائیں، اگر والدین اس کا لحاظ کریں گے تو لڑکیوں کے نکاح میں آسانی ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند