متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 611362
اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آله وسلم تسليما پڑھنا كیسا ہے؟
سوال : اللهم صل على محمد النبي الامي وعلى آله وسلم تسليما پرھنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 61136224-Apr-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1091-829/D=09/1443
مذكورہ درود شریف بہت اعلیٰ اور عمدہ ہے، ا س كے بڑے فضائل ہیں، ا س كا پڑھنا باعث بركت و فضیلت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ میرے لیے دعا کریں کہ میں پتلی اور لمبی ہوجاؤں اور مجھے کوئی دعا بتادیں، نیز اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
2781 مناظرمیری
لڑکی کی عمر شادی کے لائق ہے اور ہم اس کے لیے گزشتہ دو سال سے کسی مناسب رشتہ کی
تلاش میں ہیں۔ بہت سارے رشتے آرہے ہیں لیکن کچھ طے نہیں ہوپاتا ہے۔ ہر چیز ابتدائی
مرحلہ میں رک جاتی ہے۔ برائے کرم ہم کو کوئی دعا پڑھنے کے لیے بتائیں یا ہم کو کیا
کرنا چاہیے؟ برائے کرم شادی کے لیے سب سے بہتر دعا عنایت فرماویں۔
میں او رمیرے لڑکے بہت زیادہ پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، دنیاوی، جسمانی، روحانی، مالی، اور بہت ساری بیماری مجھ کو ہیں۔ مجھ کو وضو بنانے میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے ، میں بہت زیادہ چل نہیں سکتی ہوں، مجھ کو جوڑوں میں بہت سخت سوزش ہوتی ہے، بہت ساری بیماریاں ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ میں نے اتنی ساری اور اتنی شدید بیماریاں ایک شخص میں نہیں دیکھی ہیں۔ میرے لڑکے نماز و دعانہیں کرتے، ایسا بہت دنوں سے ہورہا ہے، ہوا ہے ، بہت سارے وظیفے پڑھ ڈالے لیکن پھر بھی پریشان ہوں۔ آپ سے دو درخواستیں ہیں: (الف) للہ کچھ مختصر وظائف بتائیں لیکن بہت قوی التاثیر ہو ضرورت پوری ہونے میں، میں طویل وظیفہ پڑھنے سے معذور ہوں۔ (ب) للہ مجھ کو اپنی تمام نمازوں کی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ دعافرمائیں کہ اللہ تعالی ہم پر رحم فرمائے،بہت مشکل آچکی، بہت دن ہوچکے، اتنی جانیں جاچکیں اور اتنے نقصانات ہوگئے، وغیرہ۔ میرا ایک بیٹا پچاس سال کا ہے، دوسرا چالیس اور تیسرا تیس سال کا غیر شادی شدہ۔
1900 مناظرمیری
بیوی حاملہ ہے اور الحمد للہ خوشی کا وقت کافی قریب ہے لیکن روزانہ میری بیوی کا
ہومو گلوبین کم ہوتا جارہا ہے اور بلڈ پریشر کافی ہائی ہو رہا ہے۔ دوا تو لے رہے
ہیں لیکن کوئی زیادہ اثر نہیں کر رہی ہے۔برائے کرم کوئی ایسی دعا بتائیں کہ اللہ
ہم پر کرم کرے اور ہر چیز معمول کے مطابق ہو۔