• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22778

    عنوان: میرے بھیا الحمد للہ حافظ قرآن ہیں، اور چند سال پہلے تک میرے ابا جان پابندی سے سال میں دوتا دور سنتے تھے۔ ان کی شادی ان کی اپنی پسند سے ہوئی اور ان کے سسرال والے عملیات وغیرہ کرتے ہیں، اور ہر کام میں تعویذ اور لیموں سے کام لیتے ہیں۔ اب میرے بھیا نہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں نہ قرآں کی، حالانکہ انہیں لوگوں نے جید حافظ کہا۔ اور میرے ابا جان سے بات بات پر بحث کرتے ہیں حالانکہ کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا، میرے ابا جان کا فیصلہ ہی آخری ہوتا۔ میرے بھیا دم کیا ہوا پانی بھی نہیں پیتے، اور نہ ہی کسی دعا کے ورد کرو بولے تو کرتے، قرض بھی بہت ہوگیا انھیں، میرے ابا جان اور امی جان بہت فکر مند ہیں، پریشان بھی، لیکن وہ سکون میں ہیں۔ آپ ہی کچھ حل بتائیں کہ ہم بھائی بہنیں اور والدین کیا کریں؟ دعا کیجئے کہ صحت سدھر جائے؟

    سوال: میرے بھیا الحمد للہ حافظ قرآن ہیں، اور چند سال پہلے تک میرے ابا جان پابندی سے سال میں دوتا دور سنتے تھے۔ ان کی شادی ان کی اپنی پسند سے ہوئی اور ان کے سسرال والے عملیات وغیرہ کرتے ہیں، اور ہر کام میں تعویذ اور لیموں سے کام لیتے ہیں۔ اب میرے بھیا نہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں نہ قرآں کی، حالانکہ انہیں لوگوں نے جید حافظ کہا۔ اور میرے ابا جان سے بات بات پر بحث کرتے ہیں حالانکہ کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا، میرے ابا جان کا فیصلہ ہی آخری ہوتا۔ میرے بھیا دم کیا ہوا پانی بھی نہیں پیتے، اور نہ ہی کسی دعا کے ورد کرو بولے تو کرتے، قرض بھی بہت ہوگیا انھیں، میرے ابا جان اور امی جان بہت فکر مند ہیں، پریشان بھی، لیکن وہ سکون میں ہیں۔ آپ ہی کچھ حل بتائیں کہ ہم بھائی بہنیں اور والدین کیا کریں؟ دعا کیجئے کہ صحت سدھر جائے؟

    جواب نمبر: 22778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):918=197-7/1431

    آپ کے والدین یہ دعائیں بالخصوص نماز کے بعد پڑھیں۔
    (۱) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُوَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا․
    (۲) اللہم أصلح لي في ذُریَّتي․
    بھائی بہن یہ دعا پڑھیں، والدین کے حق میں
     رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا․
    بھیا کے حق میں (۱) یا اللہ یا رحمن یا رحیم․ (۲) صلی اللہ علی النبي الأمي ․ (۳) یا أرحم الراحمین․ تین تسبیح پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ فائدہ محسوس ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند