• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 4187

    عنوان:

    آنکھیں بند کرکے دعا مانگنا صحیح ہے؟

    سوال:

    آنکھیں بند کرکے دعا مانگنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 4187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 278=278/ م

     

    دعا میں تضرع، تخشع اور توجہ الی اللہ مطلوب ہیں، اگر یہ چیزیں آنکھ بند کرکے دعا کرنے کی صورت میں حاصل ہوتی ہوں تو آنکھیں بند کرکے دعا مانگنے میں مضایقہ نہیں ورنہ آنکھ کھلی رکھ کر دعا کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند