• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68598

    عنوان: حفاظت حمل اور ولادت میں آسانی کے لیے دعا

    سوال: براہ کرم، حفاظت حمل اور ولادت میں آسانی کے لیے کوئی اچھی اور مجرب دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 68598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 566-497/SN=5/1438

    (الف) ”یَا أَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّکُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیمٌ“ اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنا حفاظتِ حمل کے لیے مفید ہے۔ (اعمالِ قرآنی، ص: ۵۹)

    (ب) ”وَألْقَتْ مَافِیْہَا وَتَخَلَّتْ، وأذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ“ گیارہ مرتبہ پڑھ کر کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کرکے عورت کو کھلا پلادیں اور پانچ یا سات پینے کے تعویذ بنا کر اسے چٹائیں، ان شاء اللہ بہ آسانی ولادت ہو جائے گی۔ (تحفہٴ صندلیہ، ص: ۴۳) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند