• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66173

    عنوان: بےروزگاری دور كرنے كے لیے دعا

    سوال: میں بہت وقت سے بے روزگار ہوں، مجھے اپنا کاروبار شروع کرنا ہے پر ہو نہیں پا رہا، میں پہلے مشت زنی میں مبتلا تھا شاید اس وجہ سے کام نہیں ہو رہا، اور کاروبار کے لیے بھی کوء بڑا مدد نہیں کر رہا ، میرے سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں کوئی دعا اور وظیفہ بتا دیں اور دعا کریں کہ میرا کام شروع ہو جائے ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کسی نے کچھ کیا ہوا ہے تو اس کا بھی حل بتا دیں اور توبہ استغفار بھی بتا دیں، آپ رہنمائی فرمائیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 66173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 908-893/H=9/1437 تمام گناہوں بالخصوص مشت زنی سے سچی پکی توبہ کریں نظر، قلب، زبان کی حفاظت کریں نماز و تلاوت کا اہتمام کریں فضائل اعمال فضائل صدقات جزاء الاعمال بہشتی زیور کو مطالعہ میں رکھیں، ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت سات مرتبہ اللہم اکفنی بحلالک عن حر امک واغننی بفضلک عمن سواک․ اول و آخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھا کریں اور دعاء کا اہتمام جاری رکھیں اللہ پاک تمام مصائب اور پریشانیوں سے نجات عطاء فرمائے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند