• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 52154

    عنوان: جادو كا علاج

    سوال: میرا نام سید اشرف اللہ ہے اور میں اپنے گھر کے مسائل کے بارے میں آپ سے مشورہ چاہتاہوں۔ ہم لوگ تین بھائی اور ایک بہن ہیں ، میں بڑا بھائی ہوں ، میری شادی 2013 میں ہوئی ہے ، میں ابھی قطر میں کام کرتاہوں، میری پریشانی یہ ہے کہ میرے سب سے چھوٹے بھائی کو کسی عورت نے ( جو کہ میری دور کی رشتہ دار ہے) غلط طریقے سے (جادو کے ذریعہ) اپنے قبضہ میں کرکے اپنی بیٹی سے شادی کرادی ہے، اس کی حرکت کا پتا میں نے خود کسی مولانا سے معلوم کیا تو پتا چلا کہ اس نے سحر کے ذریعہ لڑکے کو پانے کے لیے قبضہ میں کیا ہوا ہے اور پھر اس عورت نے میری ماں کو بھی اپنے قبضہ میں کر رکھاہے، ساری حقیقت جاننے اور خود دیکھنے کے بعد میں بہت پریشان ہوں، اپنے گھر کو ٹوٹتے ہوئے دیکھ کر مجھے رونا آتاہے۔ مہربانی کرکے کوئی ترکیب بتائیں کہ اس لڑکی سے چھٹکا را مل جائے یا کوئی دعا بتائیں۔ بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 52154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 661-659/N=6/1435-U آپ اورآپ کے سب اہل خانہ روزانہ فجر اور مغرب بعد اور سوتے وقت تین بار آیت الکرسی اور تین تین بار سورہٴ اخلاص، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس کا اہتمام کیا کریں اور فجر اورمغرب بعد منزل بھی پڑھا کریں،اگر آپ اورآپ کے اہل خانہ پر کوئی جادو وغیرہ کا اثر ہو تو ان شاء اللہ جلد از جلد ختم ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند