• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 48381

    عنوان: بیٹی كی صحتیابی كے لیے نام بدلنے كی ضرورت ہے كیا؟

    سوال: میری بیٹی کی صحت ٹھیک نہیں رہتی ہے ، براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس کا نام درست ہے یا نہیں؟ اس کا نام ’ثانیہ صدف ‘ ہے ۔ اگر اس کا نام کو بدلنے کی ضرورت ہے تو کوئی نام تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1731-1287/H=12/1434-U اللہ پاک اس کو پوری صحت عطا فرمائے، آمین۔ بیٹی کا نام صفیہ تجویز کرلیں تو بہتر ہے روزانہ سات مرتبہ اولاً درد شریف پھر سات دفعہ پوری الحمد شریف اس کے بعد پھر سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلادیا کریں اور دعا کا بھی اہتمام کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند