متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 604420
لڑكے اور لڑكی كی اطاعت وفرمانبرداری كے لیے وظیفہ
میری پریشانی یہ ہے کہ میرا ایک بھائی ہے وہ میری خالہ کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتاہے، جب کہ میرے والدین اور ہماری مرضی نہیں ہے، کیوں کہ وہ لڑکی اخلاق و کردار سے اچھی نہیں ہے، نماز کی پابند نہیں ہے ، لیکن چغلی ہے، غیبت ، جھوٹ بولنا، کسی کی بات نہ مانے والی اور فیشن پرست ہے، پہلے میرے بھائی کا ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا، پہلے کبھی نہیں بولا کہ اس لڑکی سے شادی کرنی ہے، اس کے دل اور دماغ میں کب سے یہ خیال آیا ہمیں نہیں معلوم ، اس نے پچھلے سال ہمیں بولا تھا کہ شادی اسی سے ہی کرنی ہے، وہ کہیں اور شادی کرنے پر راضی نہیں ہے، جب کہ میرے والدین نے ایک حضرت جی سے استخارہ کرایا تو اس میں بھی یہ یہ رشتہ صحیح نہیں آیا، اب میرابھائی باہر (سنگاپور) جانے کے لیے کہہ رہاہے جب کہ میرے والد نہیں چاہتے ہیں کہ وہ باہر جائے، لیکن وہ کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے، کہتاہے کہ مجھے نہیں پتا ، ماں باپ اور بچوں کا مجھے کچھ نہیں سوچنا ، مجھے ویران ہونا ہے اب وغیرہ وغیرہ، باہر سے واپس آنے کی بات پر کبھی کہتاہے کہ میں واپس نہیں آؤں گا ، مجھے کہیں شادی نہیں کرنی اور ایک بار کہنے لگا کہ چھ مہینے/ایک سال بعد آؤں گا، پھر جہاں چاہیں شادی کردینا، لیکن کبھی کہنے لگتاہے کہ شادی نہیں کرنی، وہ مجھ سے اور میری والدہ سے بات بھی نہیں کرتا، اب وہ رمضان کے بعد سنگاپور جانا چاہتاہے، جب کہ ہم ایسانہیں چاہتے، وہ میرے والدین کا اکلوتا سہارا ہے،کوئی دعا بتائیں جس سے وہ میرے والدین کا فرمانبردار بن جائے اور وہ میرے والدین کی پسند سے شادی کرنے پر راضی ہو جائے ، دعا ایسی بتائیں جو میں اس کے لیے پڑھ سکوں۔
(۲) میری چھوٹی بہن ہے وہ بھی والدین کی نافرمانی کرتی ہے، بلکہ کبھی کسی غلطی پر کچھ پر کبھی بحث کرنے لگتی ہے، اس کے لیے بھی کوئی دعا بتائیں جس سے وہ نرم مزاج، والدین کی فرمانبردار اور شادی کے لیے راضی ہوجائے، کیوں کہ میرے والدین اس کی شادی کرنا چاہتی ہے ،جب کہ وہ نوکری کرنا چاہتی ہے۔براہ کرم، آپ جو دعا بتائیں اس کا پارا نمبر سورة اور آیت نمبر بھی ضرور بتائیں جس سے میں اسے اچھے سے سمجھ سکوں، جلد سے جلد جواب دیں اور آپ بھی میرے بہن بھائی کے لیے دعا کریں۔
جواب نمبر: 604420
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:754-525/sd=10/1442
(۱، ۲) آپ والدین سے کہیں کہ وہ دو رکعت صلاة الحاجة پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے لڑکے اور لڑکی کی اطاعت و فرماں برداری کے لیے دعا کریں اور صبح و شام اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد سو مرتبہ أَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ پڑھا کریں اور آپ بھی دعا کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند