• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145662

    عنوان: بزنس شروع کرنے کے لیے وظیفہ ؟

    سوال: محترم جناب مفتی صاحب میں فی الحال دبئی میں رہتا ہوں، یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں پاکستان جاکر اپنا کروبار شروع کرنا چاہتا ہوں، میں نے اس کے بارے میں ابھی تک یہ سوچا نہیں کہ میں کونسا بزنس شروع کروں گا۔براہ کرم مجھے کوئی ایسا وظیفہ یا صلوة حاجت کا طریقہ بتادیجئیے کہ جسے اختیار کرکے اللہ پاک میری رہنمائی کریں۔اور مجھے میرے مطلوبہ کام کے بارے میں ابھی سے معلوم ہوجائے ،شکریہ

    جواب نمبر: 145662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 102-120/L=2/1438

    آپ خود ہی پہلے کسی جائز تجارت کے بارے میں فیصلہ کریں اور پھر اس کے بارے میں استخارہ کریں اگر استخارہ کے بعد قلبی رجحان ہو جائے تو وہ کاروبار شروع کردیں ان شاء اللہ اس میں خیر ہوگا۔ استخارہ کا طریقہ بہشتی زیور وغیرہ میں دیکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند