• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 66723

    عنوان: صحت یابی كے لیے قرآن كریم سے مدد حاصل كرنا

    سوال: چیک اپ کے لیے کہا، جب ہم نے سارے چیک اپ کروالیے تو یہ پایا کہ میری امی کی کڈنی صرف بیس سے تیس فیصد ہی کام کررہی ہے پچھلے دس مہینوں سے علاج شروع ہے۔ میرا آپ سے رابطہ قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ قرآن کریم کے ذریعہ ایسی دعا، آیت یا سورہ بتائیے جس میں اللہ رب العزت نے کڈنی کے لیے علاج رکھا ہے۔ اور کیسے پڑھنا ہے ساری ترکیب بتائیں، معافی چاہتا ہوں میں نے کبھی دارالعلوم میں کچھ لکھا نہیں پہلا وقت ہے کچھ غلطی ہوگئی ہو معذرت چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 66723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 639-530/D=8/1437 (۱) چینی کی تشتری میں سورة الحمد اور یہ آیتیں زعفران سے لکھ کر پانی سے دھوکر روزمرہ والدہ کو پلائیں بہت تاثیر کی چیز ہے۔ وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ․ وَإِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِینِ․ وَشِفَاءٌ لِمَا فِی الصُّدُورِ وَہُدًی وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِینَ․ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِینَ وَلَا یَزِیدُ الظَّالِمِینَ إِلَّا خَسَارًا․ قُلْ ہُوَ لِلَّذِینَ آمَنُوا ہُدًی وَشِفَاءٌ․ یَخْرُجُ مِنْ بُطُونِہَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُہُ فِیہِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ․ (۲) یاسلام کا وِرد کثرت سے رکھیں اور کسی ایک وقت درود شریف پڑھ کر ایک سو چونتیس (۱۳۴) بار یاسلام پڑھ کر شفاء کی دعاء کریں ۔ اللہ تعالی آپ کی والدہ کو شفاء عطا فرمائیں ، گھر کے سب لوگ نماز کی پابندی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند