• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 21610

    عنوان:

    میں بی بی اے کا طالب علم ہوں، اور میرے والد چھ مہینے سے بینک میں منیجر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ میں نے چالیس دن تبلیغ میں گذارے اور حرام اور سود کے بارے میں علم ہوا۔ اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں سود سے بچائے، لیکن میں والد سے بات کرنے نہیں کرپا رہا ہوں۔ میں ان کے لیے دعا کررہا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ حرام کھاتے ہیں ، ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی ہیں، ایسی صورت حال میں کیا کروں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں اور کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ہم سود خوری سے بچ جائیں۔(۲) یونیورسٹی میں میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں ، لیکن میں نے اس سے ابھی یہ نہیں بتایا ہے، جماعت میں جانے سے پہلے وہ میری دوست تھی، جماعت سے آنے کے بعد میں نے اس سے تعلقات ختم کردئیے، لیکن میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں، یہ اور بات ہے کہ وہ موڈرن ہے اور میں باریش۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں اور میرے دونوں مسئلوں کا حل بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 705=568-5/1431

    (۱) آپ کی یہ بات بالکل صحیح اور درست ہے کہ دعا کی قبولیت میں حلال مال کو خاص دخل ہے، آپ روزآنہ اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر ۱۰۰ مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ دعا یہ ہے: اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

    (۲) آپ یہ دو آیتیں کثرت سے پڑھتے رہیں: رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّْاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ اور اس لڑکی سے تعلقات بالکلیہ منقطع کرلیں اور شادی کا معاملہ اللہ کے حوالہ کردیں، ان شاء اللہ آپ کو نیک اور صالح بیوی مل جائے گی، ظاہری نفع وغیرہ پر نہ جائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند