• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 146237

    عنوان: بزنس کو چلانے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: میرا نام محمد حنیف ہے اور میرے والد کا نام محمد سمیر ہے، والدہ کا نام شمیم بانو ہے۔ میں پیشے سے بزنس مین ہوں، ڈیڑھ سال سے میں بزنس چلا رہاہوں، لیکن مجھے کوئی آرڈر نہیں مل رہاہے ، اس لیے میرے ایک دوست نے ایک مولانا سے میرے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ کسی نے مجھ پر کالا جادو کردیاہے ، مگر وہ مولانا پیسہ یا کوئی چیز ہدیہ میں نہیں لیتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیا اس پر یقین کروں یا نہیں؟ میں صرف اللہ اور قرآن پر یقین رکھتاہوں۔ براہ کرم، اپنے بزنس کو چلانے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 146237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 291-226/L=3/1438

     

    رزق کے مالک اللہ رب العزت ہیں وہ اپنے اعتبار سے کسی بندے کے رزق کو گھٹاتے ہیں اور کسی کے رزق کو کشادہ کرتے ہیں اس لیے آپ اللہ پر یقین رکھیں؛ البتہ آپ ہر روز بعد نماز عشاء اول و آخر ۱۱/ ۱۱/ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یَا مُغْنِيْ“ پڑھ لیا کریں اور بعد مغرب خود بھی اور گھر والوں کو بھی سورہ واقعہ کی تلاوت کا پابند بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند