• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 50176

    عنوان: مجھے ایک کے بعد ایک بیماری ہوجاتی ہے ،جب سے میرا بیٹا ہوا ہے ، گیارہ اگست 2012 کو ممبئی میں ،تب سے بالکل بیمار رہنے لگی ہوں

    سوال: میری جب سے شادی ہوئی ہے تب سے پریشان رہتی ہوں، میری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ہے ، جب سے اس گھر میں گئی ہوں، مجھے ایک کے بعد ایک بیماری ہوجاتی ہے ،جب سے میرا بیٹا ہوا ہے ، گیارہ اگست 2012 کو ممبئی میں ،تب سے بالکل بیمار رہنے لگی ہوں، کمر کا درد ہی نہیں جاتا اور اب کچھ مہینوں سے سرویکل ہوگیا ہے(رحم میں پریشانی ہونے لگی ہے)، گردن کی ہڈی بڑھنے لگی جس کی وجہ سے میں کچھ نہیں کرپاتی ہوں، نیچے دیکھنے سے درد ہوتاہے بہت ، کافی علاج کراچکی مگر آرام نہیں ملتا، میرے شوہر کا نام غلام جیلانی ہے ، ماں کا نام ساجدہ اور باپ کا مسرت علی خان ہے۔ براہ کرم، آپ پتا کریں کہ کوئی اوپری بات تو نہیں ہے اگر ایسا ہے تو اس کی کاٹ کریں اور دواؤں سے میرا علاج کریں ، جب سے شادی ہوئی ہے ، مجھے بھی کامیابی نہیں ملتی ، میری دو سال سے گریجویش مکمل نہیں ہوپارہی ہے، ، صرف ایک موضوع کی وجہ سے میں پاس نہیں ہوپارہی ہوں ، اب مجھے ایک آخری موقع ملاہے ،براہ کرم، دعا کریں کہ پاس ہوجاؤں ۔

    جواب نمبر: 50176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 225-224/N=22/1435-U آپ نمازوں کی پابندی کے ساتھ دعاوٴں کا بکثرت اہتمام کریں اور نماز فجر ومغرب کے بعد اور سوتے وقت آیت الکرسی تین بار، سورہٴ اخلاص، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس تین تین بار پڑھ کر ہاتھوں میں تھتکار کر دونوں ہاتھ پورے جسم پر اچھی طرح پھیر لیا کریں، ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کی ساری پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو تمام پریشانیوں سے نجات اور تمام جائز مقاصد میں کامیابی عنایت فرمائیں ، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند