• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23605

    عنوان: اچھی نوکری لگی ہوئی تھی، چھوڑدی۔اب بہت سی جگہوں میں درخواست دی مگر جواب نہیں آیا۔ براہ کرم، اچھی اور جائز ملازمت کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    سوال: اچھی نوکری لگی ہوئی تھی، چھوڑدی۔اب بہت سی جگہوں میں درخواست دی مگر جواب نہیں آیا۔ براہ کرم، اچھی اور جائز ملازمت کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 23605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1024=757-7/1431

    آپ نمازوں کی پابندی کریں، مغرب کی نماز کے بعد سورہٴ واقعہ کی تلاوت کا اہتمام کریں اورعشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یا مُغْنِی پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند