• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 63142

    عنوان: مجھ سے ایک لڑکی کے ساتھ زنا کا صدور ہوگیا ، اب میں توبہ کرنا چاہتاہوں، لیکن وہ لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے ، کیوں کہ وہ کہتی ہے کہ اب وہ کسی دوسرے لڑکے سے شادی نہیں کرسکتی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اگر میں معافی چاہوں تو کیا میرے لیے اس سے شادی کرنا فرض ہے یا نہیں؟

    سوال: مجھ سے ایک لڑکی کے ساتھ زنا کا صدور ہوگیا ، اب میں توبہ کرنا چاہتاہوں، لیکن وہ لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے ، کیوں کہ وہ کہتی ہے کہ اب وہ کسی دوسرے لڑکے سے شادی نہیں کرسکتی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اگر میں معافی چاہوں تو کیا میرے لیے اس سے شادی کرنا فرض ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 258-230/Sn=3/1437-U آپ فوراً سچے پکے دل سے توبہ کریں اور آئندہ زنا اوراس کے دواعی کے قریب بھی نہ جائیں، توبہ کی قبولیت اس بات پر موقوف نہیں کہ آپ اس لڑکی سے نکاح کریں، نکاح آپ کا اختیاری معاملہ ہے، آپ کر بھی سکتے ہیں اور یہی بہتر ہے، اگر نہ کرنا چاہیں تو شرعاً آپ پر اسی لڑکی سے نکاح کرنا ضروری نہیں ہے، رہی توبہ اور معافی تو اگر آپ سچے پکے دل سے توبہ کریں گے تو توبہ بہرحال قبول ہوجائے گی۔ ان شاء اللہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند