• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 41420

    عنوان: نمبر سے استخارہ نكالنا

    سوال: رشتہ کے سلسلے میں نمبر سے جو استخارہ نکالتے ہیں ، کیا وہ صحیح ہے؟اس کی کیا حیثیت ہے اور کیا اس پریقین کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1691-1325/B=10/1433 نمبر سے استخارہ نکالنا مسنون نہیں، اس پر یقین کرنا بھی صحیح نہیں ہے، استخارہ کا مسنون طریقہ اور اس کی دعا بہشتی زیور میں دیکھ لیں اس کے مطابق استخارہ فرمائیں، صبح کو جس طرف رجحان ہو اس کو اختیار فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند