• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16354

    عنوان:

    میرے خاندان میں لڑکوں کی شادی دیر سے ہوتی ہے اور میں جلدی کرنا چاہتاہوں لیکن یہ بات اپنے والد اور والدہ سے نہیں بول سکتا۔ آپ کوئی وظیفہ بتادیں کہ والدین خود میرا نکاح کردیں۔ میں یہ بھی چاہتاہوں کہ لڑکی نیک اور صالح ہو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1804=276k-10/1430

    آپ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کریں۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا نیز آپ اپنے والدین کے پاس کسی ایسے شخص سے کہلواسکتے ہیں جو اپنی طرف سے بطور مشورہ ان کے سامنے بات رکھ دے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند