• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60418

    عنوان: حضرت ! بہت سی دعائیں ہوتی ہیں، کس دعاکو پڑھنے سے غیب سے روزی ملے گی ، اس کی کیا حقیقت ہے؟ دو تین دعائیں بھی بتائیں۔

    سوال: حضرت ! بہت سی دعائیں ہوتی ہیں، کس دعاکو پڑھنے سے غیب سے روزی ملے گی ، اس کی کیا حقیقت ہے؟ دو تین دعائیں بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 60418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1288-1271/L=11/1436-U ایسی کوئی دعا میں نہیں جانتا جس کے پڑھنے سے غیب سے روپئے ملنے لگیں، اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں توکل کرنے والوں کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا کہ اللہ رب العزت ایسے شخص کو ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جہاں سے اس کو گمان بھی نہیں ہوتا، بعض عاملین اس کے لیے عمل بتلاتے ہیں جس کے نتیجے میں جنات مسخر ہوکر پیسے لاکر دیتے ہیں، ایسا عمل کرنا جائز نہیں اس لیے کہ جنات چوری کرکے پیسے لاتے ہیں اور اگر اپنے پاس سے ہی لائیں تو خوشدلی سے نہیں دیتے اور دونوں طریقے سے مال حاصل کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند