• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56905

    عنوان: اگر کوئی تعویذ والے مولانا خود پیسے مانگے تو کیا وہ جائز ہے؟

    سوال: اگر کوئی تعویذ والے مولانا خود پیسے مانگے تو کیا وہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 56905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 145-133/N=3/1436-U تعویذ دے کر اس پر پیسے لینا جائز ہے؛ کیونکہ یہ علاج ومعالجہ کی ایک صورت ہے، البتہ تعویذ میں کوئی شرکیہ وکفریہ مضمون نہ ہو، نیز اس میں مجہول المعنی کلمات بھی نہ ہوں اورا س میں دھوکہ دہی وغیرہ بھی نہ کی جائے اورمعاوضہ بھی مناسب لیا جائے: جوزوا الرقیة بالأجرة ولو بالقرآن کما ذکرہ الطحطاوي لأنہا لیست عبادة محضة بل من التداوي (شامي: ۷۸ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند