• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37419

    عنوان: اگر غلطی سے حرام کھا لیا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: اگر غلطی سے حرام کھا لیا جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 37419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 515=515-3/1433 تقویٰ کی بات یہ ہے کہ قے کے ذریعہ اسکو واپٍس باہر نکالا جائے تاکہ حرام لقمہ جزء بدن نہ بن سکے، اور یہ ممکن نہ ہو تو توبہ استغفار کیا جائے اور آئندہ احتیاط کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند