• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55971

    عنوان: تعویذات پر اجرت لینا كیسا ہے؟

    سوال: جیسے درد ، آسیب، میاں بیوی کی محبت کے نقش و تعویذ (یعنی جائز کاموں کے کے نقش) پر اجرت لینا جائز ہے کیا؟ اگر ہم روپئے مانگیں تو کیا مانگنا جائز ہے؟ اگر وہ بغیر مانگے دے تو دس سے بیس روپئے کیا وہ بھی حرام ہیں؟آپ سے گذارش ہے کہ ذرا تفصیل سے بتائیں۔ آپ کا احسان ہوگا؟

    جواب نمبر: 55971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1432-1432/M=12/1435-U جائز تعویذات پر مناسب اجرت لینا جائز ہے، اگر کام سے پہلے اجرت طے کرلی گئی ہے تو متعینہ اجرت مانگ کر بھی لے سکتے ہیں اور بغیر مانگے ملے تو اس کو بھی قبول کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند