• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160140

    عنوان: كیا حدیث میں ہائی بی پی کا کوئی علاج ہے؟

    سوال: کیا قرآن وحدیث میں ہائی بی پی کا کوئی علاج ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 160140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:818-687/sd=7/1439

    تعیین کے ساتھ ہائی بی پی کے علاج کا ذکر نہیں ملتا؛ البتہ بیماری سے حفاظت کی جو دعائیں احادیث میں وارد ہوئی ہیں، ان میں ہر قسم کی بیماری شامل ہے ، لہذا وہ دعائیں پڑھنی چاہییں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند