• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606229

    عنوان:

    کاروبار کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‏، کوئی حل بتائیں

    سوال:

    مفتیان کرام امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے ۔ میں کاروبار کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔مجھے کم سے کم 4 سے 5 سال ہو گئے ہیں کاروبار کرتے ہوے ۔کئی کام تبدیل بھی کر لئے ہیں جو بھی کام کرتا ہوں اس میں ہی نقصان اٹھاتا ہوں۔ برائے مہربانی میرے لئے دعا کرنا اللہ تعالی سے اور مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 606229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:141-95/L=2/1443

     آپ مایوس نہ ہوں نماز اورتلاوت کی پابندی کریں اور مغرب کی نماز کے بعد سورہ واقعہ کی تلاوت کا اہتمام خود بھی کریں اور گھر والوں سے بھی کرائیں ان شاء اللہ رزق میں برکت نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند