Q. میں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے بہت بڑی مالی پریشانی سے دوچار ہوں ۔سب سے پہلے میں نے ایک کمپنی The Professionalجو کہ انڈر مور ، نارتھ کراچی میں واقع ہے وہاں سے لون لینے کی درخواست دی جس کے ہیڈ سید سعد رضا ہیں۔ انھوں نے مجھے بری طرح سے ٹھگ لیا تقریباً چالیس لاکھ روپیہ میرے اوپر جادو کرکے مجھ سے لے لیا کوئی چیز مجھے ایک بوتل میں دکھا کرکے جو کہ ان کے کہنے کے مطابق ان کو کسی بڑے عالم نے دیا تھا۔ اب میں ان سے پیسہ واپس مانگ رہا ہوں لیکن وہ مجھ سے رابطہ نہیں کررہے ہیں اورلون دلانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے صرف مجھے بیوقوف بنارہے ہیں یہ کہہ کرکے کہ فلاں تاریخ کو تمہارا چیک جاری ہوجائے گا لیکن صرف بے وقوف بنارہے ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں حاصل ہوا ہے۔۔۔؟؟؟