• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 54944

    عنوان: اپنے مخالفین کے شر سے بچنے کے لیے کوئی ورد یا دعا بتائیں

    سوال: (۱) اپنے مخالفین کے شر سے بچنے کے لیے کوئی ورد یا دعا بتائیں۔ (۲)دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اللہ کا قرب حاصل کرنے والے اعمال و اذکار بتائیں۔

    جواب نمبر: 54944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1278-1272/N=11/1435-U (۱) ”اللّٰہُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ“ کثرت سے پڑھا جائے۔ (مشکاة شریف ص ۲۱۵ بحوالہ مسند احمد وسنن ابوداوٴد) (۲) فرائض وواجبات کے ساتھ سنن ونوافل کا بھی اہتمام کیا جائے اور ہرکام سنت کے مطابق کرنے کی کوشش کی جائے اور تمام گناہوں سے بچنے اور گناہ ہوجانے پر توبہ واستغفار کا خاص اہتمام کیا جائے اور ان سب کے لیے آسان راستہ کسی متبع شریعت وسنت اور صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرکے ان کی ہدایات کے مطابق چلنا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند