• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 38993

    عنوان: کیا احمد رضا بریلوی کا استاذ کوئی قادیانی تھا؟

    سوال: ۱) مولانا حافظ ملت کون ہے؟ ان کی موت کیسے ہوئی؟۲) تبلیغی جماعت کے رضا کار کو وہابی کہنا کیسا ہے؟ ۳) کیا احمد رضا بریلوی کا استاذ کوئی قادیانی تھا؟۴) بریلوی دیوبندی علما اور تبلیغی جماعت کے رضا کاروں کو کافر کیوں کھتے ہیں؟ ۵) احمد رضا کو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیوں کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 38993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 873-515/L=7/1433 (۱) مولانا حافظ ملت سے میں واقف نہیں ہوں۔ (۲) وہابی شیخ عبدالوہاب نجدی کے متبعین کو کہتے ہیں، شیخ عبدالوہاب نجدی حنبلی المسلک متبع سنت اور شریعت پر سختی سے عمل کرنے والے تھے، آج کل مبتدعین نے ”وہابی“ ان لوگوں کو کہنا شروع کردیا ہے جو متبع سنت اور بدعت سے منع کرنے والا ہو، مبتدعین نے یہ اصطلاح لوگوں کو ان سے متنفر کرنے کے لیے ایجاد کررکھی ہے۔ لہٰذا جماعت والوں کو وہابی کہنے سے احتراز کرنا چاہیے۔ (۳) احمد رضا خاں کے اساتذہ میں مرزا غلام احمد قادیانی کے بھائی مرزا غلام قادر بھی تھے۔ (مطالعہ بریلویت: ۲/۴۶) (۴) محض عناد اور تعصب کی بنا پر کافر کہتے ہیں ورنہ ان کے پاس کوئی مضبوط دلیل نہیں ہے، جن عبارات کی وجہ سے یہ علمائے دیوبند کو کافر کہتے ہیں ان کے جوابات مستقل کتابوں میں دیے جاچکے ہیں، فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلَالُ․ (۵) یہ سوال خود بریلوی حضرات سے کیا جائے کہ وہ احمد رضاخان کے لیے ”رضی اللہ عنہ“ کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند