• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 1180

    عنوان:

    پوری دنیا میں بریلویوں کی تعداد زیادہ ہے اگر دیوبندی حق پر ہوتے تو زیادہ ہوتے؟

    سوال:

    پوری دنیا میں سب سے زیادہ سنی ہیں۔ یہاں پاکستان و انڈیا میں بھی الحمد للہ سنی (بریلوی) بہت ہیں۔ تم لوگ کم ہو ۔اگر تم لوگ حق پر ہوتے تو زیادہ ہوتے۔ اس کا جواب جلد دینا۔

    جواب نمبر: 1180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1085/هـ = 827/هـ)

     

    پوری دنیا کے بریلویوں کے اعداد و شمار کہاں سے اور کس طرح تم نے معلوم کیے ہیں اس کو صاف صحیح واضح انداز پر لکھو۔ دوسرے یہ کہ تمھارے نزدیک معیار یہ ہے کہ اعداد و شمار میں جو لوگ زیادہ ہوں وہ حق پر ہوتے ہیں اور جو لوگ کم مقدار میں ہوں وہ حق پر نہیں ہوتے یہ معیار قرآن و حدیث میں کہاں کہاں مذکور ہے وہ آیاتِ مبارکہ اور احادیث شریفہ نقل کرکے بہت جلد بھیجو۔ تیسرے یہ کہ حضرت سید الاولین والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور جاں نثار صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی تعداد دنیا میں زیادہ تھی یا مخالفین و اعداء اسلام کی تعداد زیادہ تھی بلکہ بعد میں بھی زمانہ خیر القرون میں مجموعی تعداد مسلمانوں کی زیادہ تھی یا مخالفین اسلام کی زیادہ تھی؟ اسلامی معتبر کتب کو سامنے رکھ کر برائے کرم اس کو صاف صاف اور صحیح صحیح لکھئے تب ان شاء اللہ آپ کے سوال کا تفصیلی مدلل جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند