• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 14290

    عنوان:

    کیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ پر کہ وہابیت کیا ہے؟ کیا علمائے دیوبند کا بھی وہی عقیدہ ہے جو وہابیوں کا ہے؟ اگر نہیں تو یہ وہابی کیسا فرقہ ہے؟

    سوال:

    کیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ پر کہ وہابیت کیا ہے؟ کیا علمائے دیوبند کا بھی وہی عقیدہ ہے جو وہابیوں کا ہے؟ اگر نہیں تو یہ وہابی کیسا فرقہ ہے؟

    جواب نمبر: 14290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1491=1183/ھ

     

    (۱) جو شخص سنت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو حرزِ جان بنائے ہے، تمام امور واعمال میں اتباع سنت کرتا ہے ایسے شخص کو بعض اہل باطر چڑانے کی خاطر وہابی کی رٹ لگاتے ہیں، یہ وہابیت ان اہل باطل کی کشید کردہ شرارت ہے۔

    (۲) حضرات اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین حقیقی اہل سنت والجماعت ہیں، بدعات وخرافات سے خود بھی بچتے ہیں اور دوسروں کو بھی بچانے کی سعی کرتے ہیں فالحمد للہ علی ذلک۔

    (۳) یہ وہابی فرقہ سے مراد آپ کی کون سا فرقہ ہے؟ اس کی تفصیل خود اسی فرقہ کی کتب سے نقل کیجیے اس کے بعد بتلائیے کہ اس فرقہ سے علمائے دیوبند کے عقائد کا ہم آہنگ ہونا آپ نے کس طرح سمجھ لیا ہے؟ تب ان شاء اللہ جواب تفصیل سے لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند