عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 20278
بریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
بریلوی امام کے پیچھے حنفی کی نماز ہوجائے گی یانہیں؟
جواب نمبر: 2027801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 281=44tb-3/1431
اگر وہ شرکیہ عقائد نہیں رکھتا ہے تو کراہت تحریمی کے ساتھ حنفی کی نماز ہوجائے گی۔ اور اگر وہ شرکیہ عقائد میں ملوث ہے تو پھر نماز اس کے پیچھے نہ ہوگی۔ اس لیے احتیاط کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ احمد رضا بریلوی کون تھا؟ اور اس نے علمائے دیوبند پر یہ فتوے کیوں لگائے؟
3367 مناظرکیا شیعہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں؟
4148 مناظربریلویت، امام احمد رضا اور حاضر و ناظر کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
حضرت ہم جماعت اسلامی کے بارے میں کیا موقف اختیار کریں؟ (۲)جماعت اسلامی والے ہم کو کہتے ہیں کہ مولانا ابوالاعلی مودودی صحیح دین سمجھے ہیں۔
7363 مناظرمیں محمد شاداب خان مرادآباد (یوپی)کا رہنے
والا ہوں۔ میں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ان دنوں
ہمارے ہاسٹل کی زندگی بہت شکستہ حال چل رہی ہے، کیوں کہ یہاں پر کچھ لوگوں کی ایک
جماعت اصل اسلامیت کی علت بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ دراصل اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ یہاں
پڑھنے والوں کے ذہن ہمارے موجود مسلک سے اہل حدیث کی جانب پھیر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں
کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ اصل اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ غلط تصورات اور غلط اعتقاد
کا مجموعہ ہے۔ عام طور پر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی چیزوں کے پیچھے اصل
وجہ کیا ہے اور ہم اپنا موجودہ ایمان کیسے بچاسکتے ہیں؟ میرے علم کے مطابق وہ لوگ
ہمارے معتبر علماء کی کتابوں سے حوالہ نکالتے ہیں اور اس کے اوپر غلط تصور پیش
کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بہترطریقہ بتائیں جس کے ذریعہ سے ہم لوگ
اپنے آپ کو ان سے بچا سکیں۔
ہمارے ہندوستان کے مہدوی حضرات یہاں کی سادی عوام کو اس بات سے دھوکا دے رہے ہیں کہ اللہ وحدہ لاشریک ہے اس کا کوئی مثل نہیں ہوسکتا۔ اب اگر یہ کہا جائے کہ نبی علیہ السلام کا کوئی مثل نہیں، تو کیا اس سے اللہ کی ذات متاثر نہیں ہورہی ہے، لہٰذا آپ کی بھی کوئی نہ کوئی نظیر اور مثال ہے اور وہ سید محمد جونپوری ہے اس کا تحقیقی جواب عنایت فرمائیں، جزاک اللہ
2582 مناظرکیا مہدی فرقہ اسلام سے خارج ہے؟ جب کہ وہ کلمہ کا اقرار کرتے ہیں اورنماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔
2664 مناظردرج ذیل سوال دیکھیں اور تصدیق کریں کہ کیا یہ صحیح ہے اورتفصیل سے وضاحت کریں: (۱) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر کمزور ہے۔ (حوالہ: ہدایہ جلد:۱، ص:۳۵۰)۔ (۲) سینہ پر ہاتھ باندھنا تمام ائمہ اور محدثین کے نزدیک متفقہ طور پر مستند ہے۔ (حوالہ: شرح وقایہ، ص:۹۳)۔ (۳) ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کی حدیث مرفوع نہیں ہے جیسے کہ یہ ایک صحابی حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے۔ اور یہ ضعیف ہے اس وجہ سے کہ ایک راوی عبدالرحمن ابن اسحق الکوفی ہیں جن کو محدثین ضعیف مانتے ہیں۔ (حوالہ: شرح وقایہ ، ص:۹۳ اور ابو داؤد)۔ (۴) تحریف حدیث باضافہ ?ناف کے نیچے?مصنف ابن ابی شیبہ کی حدیث میں ، مطبوعہ ادارة القرآن کراچی۔ یہ مصنف ابن ابی شیبہ کے اصل مسودہ میں نہیں ملا جیسا کہ غیر مقلدین دعوی کرتے ہیں۔ برائے کرم اصل مسودہ میں دیکھیں اور ہمیں جواب عنایت فرماویں۔
3427 مناظرکچھ دوستوں جو شیعی عقیدہ کے ہیں، کے ساتھ افطار اور کھانے میں شریک ہونا کیسا ہے؟
2751 مناظر