• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 36701

    عنوان: ڈاکٹر اسرار احمد اور تنظیم اسلامی پاکستان

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر اسرار احمد کے بارے میں ہمارے دیو بند علماء کی کیا راے ہے؟ کیا ہم تنظیم اسلامی پاکستان میں شامل ہو سکتے ہیں؟ جو پاکستان میں خلا فت اسلام کے لیے کوشش کر ہی ہے۔

    جواب نمبر: 36701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 362=395-3/1433
    ڈاکٹر ”اسرار احمد“ صاحب مسلکاً اہل حدیث تھے، اور سید ابوالاعلیٰ مودودی صاحب کے فیض یافتہ تھے، انھوں نے جہاد بالقرآن کے عنوان سے ایک تنظیم قائمن کی تھی، ان کے بعض عقائد از روئے قرآن وحدیث واجماع امت فاسد تھے، مثلاً انھوں نے ائمہ اربعہ کے مسلک اور ان کے ققہی اختلاف کو فرقہ واریت سے تعبیر کرکے ان پر بے جا الزام عائد کیا تھا اور اس کے خلاف مستقل تنظیم قائم کرکے تحریک شروع کی تھی، جو بعد میں خود ہی ایک فرقہ بن کر رہ کئی، اس کے علاوہ ان کے بہت سے فاسد عقائد تھے جن کی نشاندہی اہل حق علمائے کرام نے ان ہی کے زمانے میں کردی تھی۔ (۲) اس سلسلے میں مقامی مفتیانِ عظام سے رابطہ کریں۔ [شاہراہِ علم: خصوصی شمارہ: 1426‏، ص:106]


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند