عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 24611
جواب نمبر: 2461101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1313=965-10/1431
مذکورہ بالا مقصد کی خاطر ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا درست ہے: الکلام المفید في إثبات التقلید کا مطالعہ دونوں طرف کے منصف مزاج لوگوں کے حق میں ان شاء اللہ بیحد مفید ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مرزا غلام احمد قادیانی کے بائیو ڈاٹا (شخصی تفصیلات) فراہم کریں۔
3619 مناظرکیا مہدی فرقہ اسلام سے خارج ہے؟ جب کہ وہ کلمہ کا اقرار کرتے ہیں اورنماز پڑھتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔
1517 مناظریہ کیا وجہ ہے کہ سب مسلک صرف ہم احناف کے
مسائل پر ہی اعتراض کرتے ہیں خصوصاً اہل حدیث کا فرقہ، چاہے وہ نماز ہو یا کوئی
اور مسئلہ صرف ہماری باتیں ہی کیوں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟
میں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
1522 مناظرمیرا سوال شیعوں کے بارے میں ہے۔ شیعہ اپنے آپ کومسلمان کہتے ہیں۔ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟ جس طرح مولانا حق نوازجنگوی شہید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے اسلام میں کوئی ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے جس میں شیعہ متفق ہوں۔ وہ تو اللہ سبحانہ و تعالی پر بھی شک کرتے ہیں۔ کہتے ہیں اللہ سے بڑے ہوگئے ہیں۔ اورشیعوں کے علماء نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے (اب ایک عام مسلمان کو ان کے خلاف کیا کرنا چاہیے؟ کیا ان کے خلاف جہاد ہوسکتاہے؟
2102 مناظرکیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟
2081 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
2329 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
2232 مناظرحضرت بریلوی کیا ہیں کیا یہ کوئی فرقہ ہے؟ اورکچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی اہل سنت نہیں ہیں۔ یہ بعد میں اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگ آپ کو لوٹا کیوں کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی بھائی جو آیت کافروں کے لیے اتری تھیں وہ مسلمانوں پر چسپاں کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟اگر آپ ہی ایسی فرقہ بندی میں پڑ گئے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا؟ آپ باتیں کرتے ہیں کہ فرقہ بندی ختم ہو اور کسی کو بریلوی کہنا برا کہنا یہ کہاں کا اصول ہے؟ برائے مہربانی کوئی عقل کے ناخون لیں اور فرقہ بندی نہ پھیلائیں۔ یہ جو آپ جیسے مولوی حضرات عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ فلاں کے پیچھے نماز نہ پڑھو، کیا آپ کی تبلیغ یہی ہے؟
2543 مناظرآپ بے پناہ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، علمائے دیوبند کی قربانیاں تاریخ میں سونے کی طرح درخشاں ہیں۔ میں نے آ پ کی سائٹ پر فتوی میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں پڑھا ہے کہ وہ اسلام سے دور ہے، لیکن تفصیلات مذکور نہیں ہیں۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ ایساکیوں؟ وہ صرف قرآن و حدیث کے حوالے بات کرتے ہیں، سلف صالحین کی تقلید کرتے ہیں، داڑھی کی حمایت کرتے ہیں، اہل السنہ والجماعت کے مطابق ان کا عقیدہ ہے، قرآن کریم میں مذکور آیت ۱۶:۱۲۵/ کے مطابق احسن طریقے سے اسلا م کی تبلیغ کرتے ہیں، پھر لوگ ان کو کافر کیوں کہتے ہیں؟ اسلام کی تبلیغ میں ہم سب کو متحد ہونا چاہئے۔ کیا ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف یہ پروپیگنڈہ معقول ہے؟
2216 مناظرکیا
درج ذیل عقائد کے حامل لوگ یا فرد ختم نبوت کا قرآن و سنت کے مطابق منکر تصور ہوں
گے؟ (۱)جس
کا عقیدہ یہ ہو کہ امام انبیاء کی طرح معصوم ہوتے ہیں۔ (۲)امام انبیاء (علیہم
السلام) کی طرح منصوص من اللہ ہوتے ہیں۔ (۳)انبیاء علیہم السلام کی طرح اماموں
پر ایمان لانا فرض ہے اور ان کا انکار کفر ہے۔ (۴)ائمہ کی غیر مشروط اطاعت
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح فرض ہے۔ (۵)انبیاء کی طرح ائمہ کو
معجزے عطا کئے جاتے ہیں جیسے معجزے نبی کی نبوت کی دلیل ہوتے ہیں، اسی طرح ائمہ
مردوں کو زندہ کرنے ، مادر زاد اندھے او رمبروص کو تبدیل کرنے کی او رانبیاء علیہم
السلام کی طرح تمام معجزوں کی قدرت رکھتے ہیں۔ (۶)ائمہ پر وحی کا نزول
ہوتاہے۔ (۷)ائمہ
کو تحلیل و تحریم کے اختیارات ہوتے ہیں۔ (۸)ائمہ کو احکام کے منسوخ کرنے کے اختیارات
ہوتے ہیں۔(۹)ائمہ
کا مرتبہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر او ردیگر انبیاء علیہم
السلام سے بالا تر ہے۔ محترم مفتی صاحب بندہ نے ....