• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 156061

    عنوان: دیوبندی اور بریلوی میں قرآن کی کون سی آیت میں اختلاف ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ (۱) بریلوی کہتے ہیں کہ دیوبندی امام کے پیچھے نہ پڑھو، اس کی وجہ کیا ہے؟ ایسا کیوں بولتے ہیں وہ؟ (۲) دیوبندی اور بریلوی میں قرآن کی کون سی آیت میں اختلاف ہے؟ براہ کرم، اس کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 156061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 210-167/SN=2/1439

    (۱، ۲) بریلوی فرقہ کے جو غلط اور جمہور امت کے خلاف عقائد و نظریات ہیں دیوبندی مکتبہٴ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ چونکہ انہیں تسلیم نہیں کرتے، ان کی تردید کرتے ہیں؛ اس لیے وہ ایسا کہتے ہیں، بریلوی کے عقائد و نظریات نیز جمہور اہل سنت والجماعت بالخصوص دیوبندی مکتبہٴ فکر سے جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں ان کی تفصیل و تردید کے لیے ”اختلاف امت اور صراط مستقیم“ نامی کتاب، اسی طرح محاضرات بر رد بریلویت (مرتبہ مفتی محمد امین صاحب پالن پوری دامت برکاتہم) کا مطالعہ کریں اور جہاں سمجھ میں نہ آئے یا اشکال ہو قریب کے کسی اچھے عالم کے پاس جاکر سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند