• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 30941

    عنوان: ایك فرقے كے علاوه جو فرقے جهنم میں جائیں گے كیا وه دائمی هوںگے؟

    سوال: 73/ فرقوں میں سے ایک فرقہ جنت میں جائے گا، سوال یہ ہے کہ ابھی دنیا میں کتنے فرقے ہیں؟ مطلب باقی سب جہنم جائیں گے تو کیا وہ دائمی جہنمی ہوں گے ؟ بہت سی احادیث سے پتا چلتاہے کہ جو اللہ کو، رسول کو ، آخرت کو مانے وہ جنت میں جائے گاتو یہ بات سمجھ نہیں آتی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں مجھے سمجھائیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 30941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 482=369-4/1432 ۷۳/ تہتر فرقے اس دنیا میں رونما ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ بھی اور بہت سے فرقے پیدا ہوئے اور پیدا ہورہے ہیں، مگر یہ سب انھیں کی شاخیں ہیں، جہاں تک ان کے جہنمی ہونے کا تعلق ہے تو ان میں سے ہروہ فرقہ جس کے عقائد حدِ کفر وشرک تک نہیں پہنچے ہوں گے، وہ ایک نہ ایک دن جنت میں ضرور جائے گا، البتہ جس کے عقائد حدِ کفر وشرک تک پہنچے ہوئے ہوں گے وہ جنت میں نہیں جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند