• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2957

    عنوان:

    میں سعودی سے ہوں، اور میں حافظ ہوں، حنفی مسلک کا متبع ہوں۔ غیر مقلد کہتے ہیں کہ نمبروں کے ذریعہ جو تعویذ لکھا جاتاہے، وہ جائز نہیں ہے۔ اس کے بارے میں صحیح کیا ہے ،جائز ہے یا نہیں ؟ جواب مرحمت فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 994/ب=929/ب

    نمبروں یعنی نقوش کا حساب یہ حساب جمل کہلاتا ہے۔ جب حساب جمل سے مشرکین نے اعتراض کیا تھا کہ اسلام مذہب تھوڑے دنوں کا مذہب ہے، یہ جلد ہی ختم ہو جائے گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھیعص، قٓ، الرٓ وغیرہ قرآن کی سورتوں کے حروف مقطعات ان کے سامنے پڑھا تو مشرکین دنگ ہوئے اور ان کی سمجھ میں آگیا کہ مذہب اسلام بہت دنوں تک رہنے والا دین ہے۔ اگر یہ اعداد ناجائز ہوتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ناجائز چیز کے ساتھ جواب نہ دیتے۔ اگر بسم اللہ کے یا قرآنی آیات یا سورتوں کے نقوش ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ غیر مقلد تو تعویذ کے ہی قائل نہیں، اسے شرک کہتے ہیں جب کہ وہ خود علامہ شوکانی سے یعنی غیر اللہ سے مدد مانگتے ہیں: قاضیٔ شوکاں مددے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند