• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 1979

    عنوان:

     مرزا غلام احمد قادیانی کے بائیو ڈاٹا (شخصی تفصیلات) فراہم کریں۔

    سوال:

     مرزا غلام احمد قادیانی کے بائیو ڈاٹا (شخصی تفصیلات) فراہم کریں۔

    جواب نمبر: 1979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 737/ د= 19/ ک

     

    مرزا کا نام غلام احمد والد کا نام غلام مرتضی آبائی وطن قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداس پور پنجاب ہے، ان کی پیدائش ۱۸۳۹ یا ۱۸۴۰ میں ہوئی۔ قرآن پاک فارسی اور عربی کی کتب مختلف اساتذہ سے پڑھیں، فن طبابت اپنے والد سے سیکھا۔

    25/26/ سال کی عمر میں مرزا سیالکوٹ شہر میں ڈپٹی کمشنر کی کچہری میں ملازم تھے۔ یہاں کی ملازمت کے دوران مرزا نے یورپین مشنریوں اور انگریز افسران سے تعلقات بڑھانے شروع کیے اور مذہبی بحث کی آڑ میں عیسائی پادریوں سے خفیہ ملاقاتیں کیں اور انھیں حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔ مرزا نے کچھ ہی دنوں بعد ملازمت ترک کرکے تصنیف و تالیف شروع کردیا، مرزا نے ۱۸۸۰ میں اپنے ملہم من اللہ ہونے کا دعویٰ کیا ۱۸۸۲ میں مجدد ہونے کا ۱۸۹۱ میں مسیح موعود ہونے کا ۱۹۸ میں مہدی ہونے کا ۱۸۹۹ میں ظلی بروزی نبی ہونے کا ۱۹۰۱ میں باقاعدہ نبوت کا دعویٰ کیا۔

    مرزا کی تین بیویاں تھیں پہلی بیوی اوراس سے پیدا ہونے والے دونوں مرزا کے بیٹے مرزا کے بیہودہ دعووں سے بیزار تھے، دوسری بیوی سے دس اولاد ہوئیں۔ مرزا ابتدائے عمر ہی سے مالیخولیا کے مریض تھے۔

    مرزا غلام احمد قادیانی ۲۶ مئی ۱۹۰۸ میں ہیضہ میں مبتلا ہوکر نہایت عبرت ناک موت مرگیا۔ تفصیل کے لیے سیرة المہدی، روحانی خزائن، کتاب البریہ وغیرہ کا مطالعہ کریں یا ”رد قادیانیت کے زریں اصول“ میں مرزا کے حالات اوردعاوی کاذبہ کی تفصیل لکھی ہے جو کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند سے شائع ہوئی ہے اور قیمتاً حاصل کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند