عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 149818
جواب نمبر: 14981801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 659-626/B=7/1438
قادیانی تو صراحت کے ساتھ ختم نبوت کا انکار کرتے ہیں اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہیں مانتے۔ مرزا غلام احمد کو بھی نبی مانتے ہیں جو قرآن کے صریح خلاف ہے۔ اس لیے وہ بلاشبہ کافر و مرتد ہیں، بدعتی یعنی بریلوی حضرات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں اور ہمارے تمام ہی عقیدوں کو مانتے ہیں جن عقیدوں میں وہ ہم سے ہٹے ہوئے ہیں اس میں وہ تاویلیں کرتے ہیں اس لیے ہمارے اکابر نے ان کو کافر نہیں کہا؛ بلکہ بدعتی اور گمراہ کہا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
یہ جاننا چاہتاہوں کہ قادیانیوں سے بات کرنا یا کاروبار کرنا یا ان کی شادیوں میں
جانا یا سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
میں نے ایک بریلوی عالم سے سنا کہ تقویت الایمان کے مصنف نے لکھاہے کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کی طرح ماننا چاہئے، کیا یہ صحیح ہے ؟اگر سچ ہے تو ہمیں ایساکرنا چاہئے؟
5950 مناظربریلویت، امام احمد رضا اور حاضر و ناظر کے سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
کیوں دیوبندی کہتے کچھ اوراپنی کتابوں میں لکھتے کچھ ہیں؟ میں نے تھانوی، نانوتوی اور گنگوہی کی کچھ کتابیں دیکھیں ، ان میں ناقابل انکار شرکیہ بتائیں ہیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ دیوبندی کیوں گمراہ فرقہ ہے۔
حضرت میرا سوال ہے کہ میں نے مولانا اسماعیل دہلوی کی کتاب تقویة الایمان میں تذکیر الاخوان کا مطالعہ کیا ہے۔ جس میں شرک کی تفصیل بتاتے ہوئے کسی آیت یا حدیث کی تشریح کرتے وقت آپ نے انبیاء علیہ السلام کو چماروں سے تشبیہ کی ہے۔ دوسری جگہ اس حدیث ?کہ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین اورانصار کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھے ایک اوٹنی نے آکر آپ کوسجدہ کیا ،صحابہ نے فرمایاکہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کو پیڑ اورجانور سجدہ کرتے ہیں ہمیں بھی اجازت دیجئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سجدہ صرف اللہ عزوجل کوکرو اور اپنے بھائی کی تعظیم کرو? کی تشریح کرتے ہوئے مولانا کہتے ہیں ?یعنی سارے انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور انبیاء علیہ السلام کا درجہ بڑا ہوتا ہے اس لیے وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں اس لیے نبی کی تعظیم ایسے ہی کرنی چاہیے جیسے کہ اپنے بڑے بھائی کی۔ کیوں کہ وہ بھی ہماری طرح انسان ہی تھے?۔ میں پوچھتاہوں کیا اس طرح کا لفظ نبی کی شان میں کہنا محبوب خداکے بارے میں یہ لفظ کہنا کہاں تک درست ہے؟ ....................
8519 مناظرحجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی ، امام العصر مولانا انور شاہ کشمیری اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہم اللہ کے بارے میں چند کتابوں کے نام بتائیں
10022 مناظرفتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3807 مناظرمیں ٹھوس ثبوت چاہتا ہوں کہ شیعہ غلط ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس موضوع پر کوئی کتاب ہو تو براہ کرم، مجھے بتائیں۔ میرا دوست سنی ہونا چاہتا ہے اور وہ ثبوت چاہتا ہے، کیا آپ میری مدد کریں گے؟
5205 مناظریہ کیا وجہ ہے کہ سب مسلک صرف ہم احناف کے
مسائل پر ہی اعتراض کرتے ہیں خصوصاً اہل حدیث کا فرقہ، چاہے وہ نماز ہو یا کوئی
اور مسئلہ صرف ہماری باتیں ہی کیوں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟
اہل
حدیث (وہابی) ایک فرقہ ہے ۔ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ یہ گمراہ ہیں، چونکہ یہ
کسی حد تک پھیل رہا ہے۔ آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، دوٹوک الفاظ میں جواب دیں؟