عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 6744
بریلوی بھائی کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۲) ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں؟ (اللہ پاک کمی بیشی معاف فرماویں)۔ (۳) کیا ہم (دیوبند اہل حدیث ہیں) گستاخِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ ہمارے بریلوی بھائی یہ کہتے پھرتے ہیں کہ خانہ کعبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے (اللہ معاف فرمائے)۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

جواب نمبر: 6744
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1451=1268/ ب
بریلوی لوگوں کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے، بشرطیکہ ان میں شرکیہ عقائد نہ ہوں۔
(۲) جی ہاں برزخی طور پر زندہ ہیں۔
(۳) دیوبند ی اہل حق میں سے ہیں۔ متعصب اہل حدیث اہل حق میں سے نہیں۔ بریلویوں کا ہمیشہ سے یہ دھندا چلا آرہا ہے کہ وہ بے اصل اور جھوٹ باتیں اہل حق کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ آپ اپنا کام کرتے رہیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں۔ آپ ان کی باتوں میں نہ آئیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند