عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 20250
حضرت مولانا مودودی اور دیوبند کے درمیان اختلافات کس چیز کا ہے؟اور دیوبند کے علماء مولانا مودودی کی تفسیر قرآن پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اور کیا جو امام مولانا مودودی کے افکار سے متعلق ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
حضرت مولانا مودودی اور دیوبند کے درمیان اختلافات کس چیز کا ہے؟اور دیوبند کے علماء مولانا مودودی کی تفسیر قرآن پڑھنے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اور کیا جو امام مولانا مودودی کے افکار سے متعلق ہو کیا اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے؟
جواب نمبر: 2025001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 276=40tb-3/1431
?مودودی صاحب اکابر امت کی نظر میں? اس نام سے حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب خلیفہ حضرت مولانا ابرارالحق ہردوئی رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک کتاب ہے اس کا مطالعہ کیجیے۔ آپ کو پوری حقیقت معلوم ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے نماز سے پہلے نیت کے بارے میں بتائیں۔ کچھ اہل حدیث امام کہتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔ میں کولہا پور انڈیا کا رہنے والا ہوں اور دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں، اس لیے میں شبہ میں پڑ گیا ہوں۔ دوسرے یہ کہ وہ لوگ امام پر یقین نہیں رکھتے ہیں جب کہ میں حنفی امام کا ماننے والا ہوں،اس لیے میں شبہ میں پڑ گیاہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
4564 مناظرمیرا ایک بریلوی دوست کہتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور سے پیدا کئے گئے ہیں جب کہ بقیہ انسان مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں۔ صحیح جواب کیا ہے؟
مفتی
صاحب میرے گاؤں کا نام ہرسولی ضلع مظفر نگر ہے۔ قبرستان میں مفتی مہربان صاحب کی
قبر کے پاس ایک ہینڈ پمپ ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا پانی مذہبی اعتبار سے تمام
بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ تمام مذہبی لوگ یہ پانی لینے کے لیے بہت لمبی لمبی قطاریں
لگاتے ہیں۔ کیا اسلام کے مطابق اس طرح کا پانی استعمال کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟
برائے کرم وضاحت فرماویں۔
کیا شیعہ مسلم فرقہ ہے؟ کیا شیعہ کے ساتھ کھانا پینا ان کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے؟ کیا شیعہ سے شادی ہوسکتی ہے؟
9582 مناظرفتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3489 مناظرمولانا مودودی کے ماننے والے کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور یا کہ اگر نہیں تو کیوں؟ وضاحت سے جواب دیجئے گا۔
5012 مناظرکیا یہ صحیح ہے کہ اگر ہم تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں تو ہمیں پورے قرآن شریف پڑھنے کا ثواب ملے گا؟ بتائیں کہ اس طرح کب اور کیسے پڑھنا چاہیے؟ کیا ہر فرض نماز کے بعد یا تہجد کی نماز میں؟
8826 مناظرمیری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ
ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ
باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے
ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں
کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں
نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں
کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے
بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے
کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر
کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا
ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس
عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ
کرتا ہے۔ ...
برائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ بریلوی اور شیعہ
حضرات حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مشکل کشا کہتے ہیں۔ کیا حضرت علی رضی اللہ
تعالی عنہ کو مشکل کشا کہنا جائز ہے؟ یا کسی اور نبی یا ولی کو مشکل کشا کہنا جائز
ہے یا نہیں؟ اس بارے میں بریلوی حضرات مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ کی ایک
کتاب سلسلہ طیبہ کے صفحہ نمبر 14کا حوالہ دیتے ہیں کہ وہاں مولانا صاحب نے مشکل
کشا کہہ کر مدد مانگی ہے۔ کیا یہ کتاب صحیح ہے اور کیا مولانا حسین احمد کا یہ
کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر مولانا صاحب کا کہنا جائز ہے تو بریلویوں کا کہنا جائزکیوں
نہیں؟
میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
4510 مناظرپوری دنیا میں بریلویوں کی تعداد زیادہ ہے اگر دیوبندی حق پر ہوتے تو زیادہ ہوتے؟