عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 43659
جواب نمبر: 4365901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 242-242/M=3/1434 باطل سے مراد اگر گمراہ اور اہل سنت والجماعت سے خارج فرقہ ہے تو نظریہ درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
فقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟
5413 مناظرمیں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آخر کیوں آپ لوگ کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب نہیں دیتے،خاص کر جب سوال مسلکوں سے جڑا ہوتا ہے؟ میں یہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں کہ آخر کون سا مسلک صحیح راستے پر ہے مگر یہ دیکھ کر کی ہر مسلک کے علما دوسرے کو غلط ٹھہراتے ہیں بڑا ہی افسوس ہوتا ہے۔ آخر کیوں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر لڑ رہے ہیں؟ ان باتوں سے کہیں ہم گمراہ نہ ہوجائیں۔ میری اصلاح کریں ۔ بڑی کشمکش میں ہوں۔
2267 مناظرایک شخص جو کہ اپنے آپ کو بزرگ کہتا ہے اور زور و شور سے لوگوں کو اپنا مرید بناتا ہے مگر اس شخص کے اندر کچھ ایسی باتیں ہیں جو خلجان پیدا کرتی ہیں مثلاً: (۱) وہ ارواح کو بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص یہاں کا حاکم ہے یہی سب کچھ فیصلہ کرتا ہے۔ (۲) لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو لے کر اجمیر چلو اور جو کچھ کرنا چاہیں کریں وہ سب گناہ معاف کروادیں گے۔ (۳) نماز باجماعت ادا نہیں کرتے۔ (۴) آسمانی مخلوقات ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ عورتوں سے تنہائی میں ملتے ہیں ان کے سروں اور پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ان کو مرید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آسمانی مخلوق ہونے کے سبب ان کو پردہ لازم نہیں۔ (۵)جھوٹ بولتے ہیں۔ (۶) فرشتوں کے ذریعہ جنت میں اپنی من پسند چیزوں کو روانہ کرنے پر قدرت کا دعوی کرتے ہیں۔ (۷) موت کو ٹالنے اور موت کا وقت بتانے پر قادر ہیں۔ (۸) مزاروں پر جانے کی اور منتیں مانگنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ (۹) علمائے وقت کو علمائے سوء کہتے ہیں ۔ ایسے شخص کی اقتداء جائز ہے ناجائز ہے؟
1597 مناظرکیا سب شیعہ کافر ہیں؟ (۲) ہمارے گاؤں میں ایک مولانا آتے ہیں، وہ ہر جمعہ کی رات کوتیز آواز سے ذکر کرتے ہیں،سب لوگ اس کا ساتھ دیتے ہی، کیا ایساکرنا ٹھیک ہے؟ میرا خیال ہے کہ وہ بریلوی ہیں، تو کیا بریلوی ہونا بری بات ہے؟ (۳) زیر ناف کہاں سے کہاں تک ہے؟(۴) خدانخواستہ اگر کوئی اپنی بیوی سے پیچھے کی طرف سے ہمبستری کرے تو کیا واقعی نکاح ٹوٹ جاتاہے یا کیا ہوتاہے؟
7274 مناظرہم مسلمان ایک اللہ اورایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
2434 مناظرمیں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ بریلوی لوگ ہمیشہ ہمارے اکابر دیوبند کوگالی دیتے ہیں جیسے حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کو۔ اور کہتے ہیں کہ وہ (نعوذباللہ) گستاخ رسول تھے او راپنے اس عمل کی وجہ سے وہ کافر بن گئے ہیں ،اور آپ کی کتاب سے کچھ اقوال نقل کرتے ہیں ۔ کبھی یہ سب باتیں اتنی پیچیدہ اور پریشان کن ہوتی ہیں۔اور دونوں جانب سے تردید نے واقعی مجھے پریشان کر دیا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ مولانا اشرف علی تھانویرحمه الله کی تردیدکرنے کی کیا وجہ ہے؟
2361 مناظرجناب ! مجھے یہ صرف یہ بتادیں کہ آپ اپنے اکابر علمائے دین اشرف علی تھانوی، قاسم نانوتوی، رشید احمد گنگوہی وغیرہ کی کتابوں میں لکھی گئی گستاخیوں کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں۔ کیا آپ کے نزدیک یہ گستاخیاں ہیں کہ نہیں؟
2568 مناظربریلوی حضرات ہمارے اکابر دیوبند پر بہت سے الزامات لگاتے ھیں ۔ ایک بریلوی نے حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمت اللہ پر الظام لگایا اس کی کافی باتوں کا جواب میں دینے کے قابل تھا کافی کا جواب نہی دے پایا ۔ اپ سے مدد کی درخواست ھے ۔ اس نے کہا کے تخذیر الناس میں مولانا نے ختم نبوت انکار کیا ھے جس کے بارے میں بانی دیوبند قاسم نانوتوی لکھتے ہیں: سو عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلعم کا خاتمہ ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیاء سابق کے زمانہ کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں۔ مگر اہل فہم پر روشن ہوگا کہ تقدم یا تآخر زمانہ میں بالذات کچھ فضیلت نہیں، پھر مقام مدح میں ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین فرمانا اس صورت میں کیوں کر صحیح ہو سکتا ہے۔ (تحذیر الناس صفحہ3 طبع دیوبند ۔ دیوبندی حکیم الامت اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں: جب مولانا محمد قاسم صاحب۔۔۔۔۔۔۔ نے کتاب تحذیرالناس لکھی تو سب نے مولانا محمد قاسم صاحب کی مخالفت کی بجز مولانا عبدالحئی صاحب نے۔ (قصص الاکابر صفحہ 159 طبع جامعہ اشرفیہ لاہور خط کشیدہ عبارت صفحہ 3 کی ابتداء میں بتایا عوام کے خیال میں خاتم النبیین کا معنی آخری نبی ہیں ، مگر اہل فہم پر روشن ہے کہ زمانہ تقدم یا تاخرّ میں بالذات کچھ فضیلت نہیں ۔ ۔۔۔ ؟
3642 مناظرکیا سعودی علمائے کرام نے حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ اور بعض دوسرے دیوبند ی اکابر کے بارے میں کفر کا فتوی دیا تھا؟
2308 مناظرمیں نے مودودی صاحب کی کتاب خلافت و ملوکیت پڑھی ہے۔ کیا اس میں جو کچھ حضرت عثمان اور حضرت امیر معاویہ کے بارے میں ہے وہ سب صحیح ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔ اور اس کتاب کو کوئی جواب بھی ہے یا نہیں؟
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
1975 مناظربریلوی بھائی کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۲) ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں؟ (اللہ پاک کمی بیشی معاف فرماویں)۔ (۳) کیا ہم (دیوبند اہل حدیث ہیں) گستاخِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ ہمارے بریلوی بھائی یہ کہتے پھرتے ہیں کہ خانہ کعبہ پر قبضہ کیا ہوا ہے (اللہ معاف فرمائے)۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔
2860 مناظر