• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 5813

    عنوان:

    ہمارے بریلوی بھائی کہتے ہیں کہ ہم دیوبندی لوگ منافق ہیں، اورحضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو صحیح طریقہ سے نہیں مانتے۔ (۲) صلوة و سلام پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    ہمارے بریلوی بھائی کہتے ہیں کہ ہم دیوبندی لوگ منافق ہیں، اورحضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو صحیح طریقہ سے نہیں مانتے۔ (۲) صلوة و سلام پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 5813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 918=1277/ ھ

     

    اکا برِ علماء دیوبند رحمہم اللہ اوران کے متبعین الحمد للہ اہلِ حق حقیقی اہل سنت والجماعت ہیں، حضرت سیدالمرسلین والآخرین خاتم الانبیاء والمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں #           بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر

    (۲)صلوٰة وسلام درود شریف کا پڑھنا بلکہ کثرت سے پڑھنا نہایت مستحسن عمل ہے اور صلوٰة وسلام کے جو صیغے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے نکلے ہوئے احادیث میں منقول ہیں ان کو کثرت سے پڑھتے رہنا علماءِ دیوبند کے معمولات میں شامل ہے، البتہ مروجہ صلوٰة و سلام اور وہ بھی اشعار میں گاگاکر پڑھنا اور اسی کو صلوٰة و سلام سمجھنا نہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے نہ ہی سلف صالحین رحمہم اللہ تعالی سے اِس کا ثبوت ملتا ہے۔ جو بریلوی بھائی ان جیسے اعمال و عقائد حقّہ کو منافقت بتلاتے ہیں، وہ بے چارے منافقت کی تعریف و حقیقت ہی سے بے خبر ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند