عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 12734
برائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
برائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
جواب نمبر: 1273401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 783=612/ل
آپ رد غیرمقلدیت، خطبات صفدر، مطالعہٴ غیرمقلدیت، غیرمقلدیت: حقیقت اور وضاحت کا مطالعہ کریں، اس مختصر فتوی میں اہل حدیث کے بارے میں پوری جانکاری دینا ممکن نہیں۔ مجھے کسی ویب سائٹ کا پتہ معلوم نہیں ہے، آپ مذکورہ بالا کتابوں کا مطالعہ کریں، ان شاء اللہ غیرمقلدین کے بارے میں تفصیلی جانکاری آپ کو مل جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
یہ کیا وجہ ہے کہ سب مسلک صرف ہم احناف کے
مسائل پر ہی اعتراض کرتے ہیں خصوصاً اہل حدیث کا فرقہ، چاہے وہ نماز ہو یا کوئی
اور مسئلہ صرف ہماری باتیں ہی کیوں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟
شیعہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یاتھاکہ من کنت مولاہ فعلی مولاہ کیا یہ صحیح ہے؟ اس سے بریلوی بھی اتفاق کرتے ہیں اور کچھ شیعہ بریلویوں کو تیسرے بھائی مانتے ہیں چونکہ وہ ہر شیٴ کے ساتھ ?یا علی? کہتے ہیں۔ اور ہم نہیں کہتے ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
3607 مناظرابھی میری شادی ہوئی ہے، میری بیوی اہل حدیث کی طرف رجحان رکھتی ہے، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ آپ مجھے کچھ کتابوں کے نام بتائیں تاکہ میں اسے حنفی مسلک کے راستے پر لاسکوں اور اس کے دل کو ٹھیس بھی نہ پہنچاؤں۔
2549 مناظرمفتی
صاحب میرے گاؤں کا نام ہرسولی ضلع مظفر نگر ہے۔ قبرستان میں مفتی مہربان صاحب کی
قبر کے پاس ایک ہینڈ پمپ ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا پانی مذہبی اعتبار سے تمام
بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ تمام مذہبی لوگ یہ پانی لینے کے لیے بہت لمبی لمبی قطاریں
لگاتے ہیں۔ کیا اسلام کے مطابق اس طرح کا پانی استعمال کرنا صحیح ہے یا غلط ہے؟
برائے کرم وضاحت فرماویں۔
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ بریلوی اور شیعہ
حضرات حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مشکل کشا کہتے ہیں۔ کیا حضرت علی رضی اللہ
تعالی عنہ کو مشکل کشا کہنا جائز ہے؟ یا کسی اور نبی یا ولی کو مشکل کشا کہنا جائز
ہے یا نہیں؟ اس بارے میں بریلوی حضرات مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ کی ایک
کتاب سلسلہ طیبہ کے صفحہ نمبر 14کا حوالہ دیتے ہیں کہ وہاں مولانا صاحب نے مشکل
کشا کہہ کر مدد مانگی ہے۔ کیا یہ کتاب صحیح ہے اور کیا مولانا حسین احمد کا یہ
کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر مولانا صاحب کا کہنا جائز ہے تو بریلویوں کا کہنا جائزکیوں
نہیں؟
کیا یہ صحیح ہے کہ اگر ہم تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں تو ہمیں پورے قرآن شریف پڑھنے کا ثواب ملے گا؟ بتائیں کہ اس طرح کب اور کیسے پڑھنا چاہیے؟ کیا ہر فرض نماز کے بعد یا تہجد کی نماز میں؟
5700 مناظرآپ نے آئی ڈی نمبر ۳۹۱۵/ میں کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب کو جوغلط کہتاہے اس سے ثبوت مانگوکہ یہ کتاب کیوں غلط ہے تو میں نے پوچھا ہے، وہ کہتے ہیں کہ اس میں لکھا ہے کہ (اللہ عزوجل کے سامنے سب مخلوق چمار سے بھی زیادہ ذلیل ہے) اور اس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر اللہ عزوجل سے دعا نہیں کرنی چاہیے)اوراس میں لکھا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بڑے بھائی ہیں) (معاذاللہ) ۔ اب آپ بتائیں کہ یہ تین باتیں جو لکھی ہیں صحیح ہیں ؟ اگر صحیح ہیں توکیسے ثابت کرنا چاہیے کہ یہ صحیح ہیں۔
2574 مناظرمیں کالج کا طالب علم ہوں اور تبلیغی جماعت کو پسند کرتا ہوں۔ میں آپ سے کچھ سوال کررہا ہوں۔ فضائل اعمال میں اس جملہ کی کیا حقیقت ہے جس کے اندر یہ لکھا ہے کہ فلاں صاحب (رحمة اللہ علیہ) نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی۔ کیا یہ صحیح واقعہ ہے؟ اگر صحیح ہے، تو آپ کیسے کہیں گے کہ یہ شریعت کے مطابق ہے؟ کیا یہ سنت میں خلل ڈالنا نہیں ہے، یعنی وضو نماز سے پہلے؟ اور آپ اس کی ضعیف احادیث کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے کہ دو ضعیف حدیث مل کر صحیح حدیث بن جاتی ہیں۔ کیا یہ فضائل اعمال کی تمام ضعیف احادیث کے لیے صحیح ہے؟ اور اس کے لیے اس کی شرائط کیا ہے یعنی جب دو ضعیف احادیث صحیح حدیث جیسی بن جاتی ہیں؟ کیا ہم صحیح احادیث کی طرح ضعیف احادیث کی اقتداء کرسکتے ہیں؟ فضائل اعمال میں ایک جگہ یہ لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے بڑھ کر نکلا ۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ ہوسکتا ہے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے باہر نکل سکتا ہے تو اس بات کو قرآن اور حدیث سے ثابت کریں۔ یہ سوالات میرے ذہن کو پریشان کررہے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
2044 مناظرکیا احمد رضا خان بریلوی سے پہلے اس کے علاوہ ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر کسی اور عالم نے احمد رضا خان بریلوی جیسا عقیدہ رکھاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (۱) حاضر وناظر ہیں۔ (۲) عالم الغیب ہیں۔ (۳) نور سے بنے ہیں اور بشر نہیں ہیں۔
4315 مناظرمجھے یہاں اہل حدیث حضرات اکثر نماز کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ رفع یدین ترک ہونے کی حدیث بتاؤ، آمین ہلکی آواز میں کہنے کی حدیث بتاؤ وغیرہ۔ میں اکثر پریشان ہوجاتاہوں۔ آپ مہربانی فرماکرمجھے کوئی کتاب بتادیں جس میں مجھے احناف کی نمازکا مکمل طریقہ اور تفصیل احادیث کی سند اورحوالہ کے ساتھ مل جائے۔ کتاب اس طرح ہوکہ میں اہل حدیث کو مکمل اور تسلی بخش جوابات دے سکوں۔ ایک بات کا خیال رکھیں گے کہ کتاب موجودہ دور کے علمائے کرام کی ہو تو زیادہ بہترہے، جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، مولانایوسف لدھیانوی شہید۔ کیونکہ ان کی کتابوں میں اردو زبان آج کل کے زمانے کے مطابق آسان ہوتی ہے جس کو سمجھنا بھی آسان ہوتاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
3935 مناظرکیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟
2884 مناظر