• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 25077

    عنوان: آپ کے نزدیک بریلوی کافر ہیں یا مسلمان؟

    سوال: آپ کے نزدیک بریلوی کافر ہیں یا مسلمان؟

    جواب نمبر: 25077

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1817=1329-9/1431

    جن بریلویوں کی بریلویت بدعات کی حد تک ہو، اُن پر کفر کا حکم نہیں اور جو بریلوی ضروریاتِ دین سے منکر ہو یا عقائد شرکیّہ رکھتا ہو۔ یا حضراتِ امہات الموٴمنین رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے حق میں گستاخانہ بکواس بکتا ہو، یا اہل حق علماء اہل سنت والجماعت کے کلام میں دجل وتلبیس مکر وفریب، فراڈ وکتروبیونت کرکے زبردستی کفر کشید کرتا ہو وغیرہ وغیرہ اُس بریلوی کی سلامتیٴ ایمان واسلام مشکل ہے اور جس بریلوی کے کلام میں تاویل کی گنجائش نکل سکتی ہو، اس کے کلام میں حقیقی اہل سنت والجماعت اکابر علماء تاویل کرکے اُس کے ایمان کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں اور جو بریلوی کفر کو اختیار کرلے خواہ اس کو کوئی کافر کہے یا نہ کہے بلکہ چاہے کچھ لوگ اس کو بزرگ بھی سمجھتے ہوں، مگر عند اللہ تعالیٰ وہ دائرہٴ اسلام سے باہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند