عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 6606
ہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
ہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
جواب نمبر: 660601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1636=1162/ ھ
حضرات ائمہ مجتہدین سلف صالحین رحمہم اللہ پر لعن طعن نہ کرتے ہوں، حضرات اہل السنت والجماعت اکابر علمائے دیوبند اور ان کے متبعین کے حق میں بدزبانی، بدکلامی بدگمانی سے اجتناب کرتے ہوں، ایسے غیرمقلد اور بریلوی حضرات کے پیچھے نماز پڑھ لینے میں کچھ مضائقہ نہیں، اور جو ایسے نہ ہوں، ان کے پیچھے نماز ادا کرنے میں احتیاط برتیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3784 مناظرمیں نے سنا ہے کہ زیادہ تر علماء کرام نے علامہ مودودی (پاکستانی عالم)کی لکھی ہوئی کتابیں اور مضامین کو دیکھنے سے منع کیا ہے۔ تو کل میں اپنے ایک دوست کو منع کررہا تھا تو اس وقت اس نے مجھ سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا یہ صحیح ہے کہ ہمیں علامہ مودودی کی کتابیں نہیں دیکھنی چاہیے اوراگر ایسا ہے تو کیوں؟
4468 مناظرمیں آغاخانی کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ یہ کون ہیں ؟ ان کے اور ان کے معتقدین کے عقائد ہیں؟ کیا وہ مسلمان ہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
6845 مناظربرائے کرم مجھے
غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں
آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع
کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
دیوبندی اور بریلوی کے درمیان کیااختلاف ہے؟
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ایک بریلوی عالم کے بیان میں سنا ، وہ دیوبند کے عظیم عالم کے فتوی کو غلط کہ رہے تھے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہہ رہے تھے کہ فتوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ کوا کھانا حلال ہے ؟ کیا اس میں حقیقت ہے؟
3944 مناظرکیا ہم بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اورکیا ہم کسی بدعتی شخص کی دعوت قبول کرسکتے ہیں؟ فاتحہ وغیرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جیسے پوری کی فاتحہ ، گیارہویں کی فاتحہ ، چہلم کی فاتحہ وغیرہ؟
4010 مناظرکیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ پر کہ
وہابیت کیا ہے؟ کیا علمائے دیوبند کا بھی وہی عقیدہ ہے جو وہابیوں کا ہے؟ اگر نہیں
تو یہ وہابی کیسا فرقہ ہے؟
کیا
درج ذیل عقائد کے حامل لوگ یا فرد ختم نبوت کا قرآن و سنت کے مطابق منکر تصور ہوں
گے؟ (۱)جس
کا عقیدہ یہ ہو کہ امام انبیاء کی طرح معصوم ہوتے ہیں۔ (۲)امام انبیاء (علیہم
السلام) کی طرح منصوص من اللہ ہوتے ہیں۔ (۳)انبیاء علیہم السلام کی طرح اماموں
پر ایمان لانا فرض ہے اور ان کا انکار کفر ہے۔ (۴)ائمہ کی غیر مشروط اطاعت
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح فرض ہے۔ (۵)انبیاء کی طرح ائمہ کو
معجزے عطا کئے جاتے ہیں جیسے معجزے نبی کی نبوت کی دلیل ہوتے ہیں، اسی طرح ائمہ
مردوں کو زندہ کرنے ، مادر زاد اندھے او رمبروص کو تبدیل کرنے کی او رانبیاء علیہم
السلام کی طرح تمام معجزوں کی قدرت رکھتے ہیں۔ (۶)ائمہ پر وحی کا نزول
ہوتاہے۔ (۷)ائمہ
کو تحلیل و تحریم کے اختیارات ہوتے ہیں۔ (۸)ائمہ کو احکام کے منسوخ کرنے کے اختیارات
ہوتے ہیں۔(۹)ائمہ
کا مرتبہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر او ردیگر انبیاء علیہم
السلام سے بالا تر ہے۔ محترم مفتی صاحب بندہ نے ....