• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 27493

    عنوان: کچھ لوگ لال پیلا پانی (پانی میں چونا اور ہلدی ملاکر )انسان کے اوپر سے اتارتے ہیں، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟
    (۲) نظر اتارنے کے لئے جھاڑو کی کڑیاں اوپر سے اتارکر جلاتے ہیں، اس بارے میں کیا حکم ہے؟
    (۳) کچھ لوگ باہر سے گوشت وغیرہ بھیجتے وقت ساتھ میں لال مرچ اور کوئلہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سات رکھنے سے شیطان اور جن کا اثر نہیں ہوتاہے۔براہ کرم، ان تمام چیزوں کے بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: کچھ لوگ لال پیلا پانی (پانی میں چونا اور ہلدی ملاکر )انسان کے اوپر سے اتارتے ہیں، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟
    (۲) نظر اتارنے کے لئے جھاڑو کی کڑیاں اوپر سے اتارکر جلاتے ہیں، اس بارے میں کیا حکم ہے؟
    (۳) کچھ لوگ باہر سے گوشت وغیرہ بھیجتے وقت ساتھ میں لال مرچ اور کوئلہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سات رکھنے سے شیطان اور جن کا اثر نہیں ہوتاہے۔براہ کرم، ان تمام چیزوں کے بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 27493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2700=1088-12/1431

    (۱) جائز نہیں۔
    (۲) (۳) توہمات باطلہ کے قبیل سے یہ امور ہیں، ان سے مسلمانوں کو احتراز چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند