• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 23995

    عنوان: قبر کتنی ہونی چاہئے؟کفن دفن کا کیا طریقہ ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: قبر کتنی ہونی چاہئے؟کفن دفن کا کیا طریقہ ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 23995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1391=286tb-8/1431

    سینہ کے بقدر گہری قبر کھودی جائے، مرد کے لیے تین کپڑے کفن میں ہونے چاہئیں۔ قمیص، ازار، چادر۔ سب سے نیچے چادر بچھائی جائے، اس کے اوپر ازار، پھر اس کے اوپر قمیص۔ میت کو نہلانے کے بعد کفن پر رکھا جائے،پہلے کرتا پہنایا جائے۔ پھر ازار، باندھی جائے، پھر اخیر میں چادر لپیٹ دی جائے اورسرہانے اور پاتانے کی طرف گرہ لگادی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند