• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 7282

    عنوان:

    میری ماں کا انتقال 2002 میں ہوا۔ علاقہ میں حال ہی میں بھاری بارش کی وجہ سے میری ماں کی قبرتقریباً اسی فیصد تباہ ہوگئی ہے۔ قبر اندر کو گر گئی ہے صرف سر کی جانب کے ٹائل تباہ نہیں ہوئے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں قبر کی مرمت کرسکتا ہوں یا اس کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟ اگر اسلام قبر کی مرمت کرنے کی اجازت دیتا ہے توکیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، کیوں کہ ہم مردہ کے جسم کی حالت کے بارے میں واقف نہیں ہیں؟ پتھر اورٹائل جو کہ اندر گرگئے ہیں وہ کیسے ہٹائے جائیں گے ؟ ہم نے صرف قبر کو پلاسٹک سے ڈھانک دیا ہے۔ صحیح صورت حال جاننے کے لیے اس وقت ہم اور عالم دین سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ میں نے علاقہ کے ایک عالم صاحب سے رابطہ قائم کیا جنھوں نے بتایا کہ قبر کی مرمت کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ لیکن میری فکر اورسوال مردہ کے جسم کے بارے میں ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1075=941/ ل

    پتھر وغیرہ سے مرمت کی اجازت شرعاً نہیں ہے، البتہ مٹی ڈال کر قبر کو زمین کی سطح یا اس سے ایک بالشت اوپر تک کیا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند