• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 160854

    عنوان: نماز جنازہ چپل پر کھڑے ہوکر پڑھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ: " ایک ایسی جگہ جہاں کھیل کود ہوتا ہے اور اکثر وہاں نماز جنازہ بھی پڑھایا جاتا ہے ،اب ایسی جگہ پر نماز جنازہ جوتوں سمیت پڑھی جائے، جوتوں کے اوپر کھڑے ہوکر پڑھی جائے یا جوتے اتار کر پڑھی جائے؟ براہ کرم تسلی بخش جواب دیں۔

    جواب نمبر: 160854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:984-850/sd=8/1439

    اگر جگہ پاک ہے ، تو جوتے چپل اتار کر پیر زمین پر رکھ کر جنازے کی نماز پڑھنا صحیح ہے اور اگر جگہ ناپاک ہے ، تو اس میں جنازہ کی نماز پڑھنے کی صورت یہ ہے کہ جوتے یا چپل سے پیر نکال کر اُس کے اوپر رکھ لیے جائیں بشرطیکہ جوتے چپل کا اوپری حصہ پاک ہو؛ اس لیے کہ ناپاک جگہ میں جوتے چپل پہن کر نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے ، خواہ اوپری حصہ پاک ہو اور اگر اوپری حصہ بھی ناپاک ہو، تو بہر صورت اس میں نماز جنازہ پڑھنا صحیح نہیں ہے ۔

    وذکر فی المنیة وشرحہا: إذا کانت النجاسة علی باطن اللبنة أو الاٰجرة وصلی علی ظاہرہا جاز۔ (شامی ۲/۳۸۷زکریا)ولو افترش نعلیہ وقام علیہما جازت، وبہٰذا یعلم ما یفعل فی زماننا من القیام علی النعلین فی صلاة الجنازة، لکن لا بد من طہارة النعلین، کما لا یخفی۔ (البحر الرائق، باب الجنائز ۲/۳۱۵رشیدیة، کذا فی فتح القدیر ۱/۱۶۹دار الفکر بیروت)ولو افترش نعلیہ وقام علیہما، جازت صلاتہ بمنزلة ما لو بسط الثوب الطاہر علی الأرض النجسة وصلی علیہ، فإنہ یجوز۔ (مجموعة رسائل اللکنوی، غایة المقال فیما یتعلق بالنعال، فصل: أحکام النعال المتعلقة بالصلاة ۱/۲۹کراچی،بحوالہ حاشیة: فتاویٰ محمودیہ ۸/۵۸۲ڈابھیل، احکام میت ، ص: ۶۳) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند