• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 18876

    عنوان:

    مردوں کی طرف سے صدقہ کرنا

    سوال:

    کیا ہم مردہ شخص جیسے ماں ، والد اور بیوی وغیرہ کی طرف سے جانور کا صدقہ دے سکتے ہیں؟ کیااس سے ان کو قبر میں فائدہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 18876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 94=94-2/1431

     

    مرحومین کو ایصال ثواب کے لیے جانور صدقہ کرسکتے ہیں، اس سے ان کو فائدہ پہنچے گا: صرح علماوٴنا في باب الحج عن الغیر بأن للإنسان أن یجعل ثواب عملہ لغیر صلاة أوصومًا أو صدقةً أو غیرہا، کذا في الہدایة، بل في زکاة التاتر خانیة عن المحیط: الأفضل لمن یتصدق نفلاً أن ینوي لجمیع الموٴمنین والموٴمنات لأنہا تصل إلیہم ولا ینقص من أجرہ شيء (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند